دہلی میں کسانوں کے احتجاج میں شرکت کے لئے60سالہ خاتون گاڑی چلاتے ہوئے 250کیلومیٹر کی مسافت طئے کی‘ فوٹو ہوئی وائیرل

,

   

اداکارہ تپسی پنو نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا’چکدے پھٹے“۔
پٹیالہ سے تعلق رکھنے والی 62سالہ منجیت کور‘ پنجاب میں اپنے گھر سے گاڑی چلاتے ہوئے 250کیلومیٹر کا سفر طئے کیاتاکہ دہلی کی سنگھو سرحد پر احتجاج کررہے کسانوں کاحصہ بنیں۔

دیگر خواتین کے ساتھ جیپ میں سوار منجیت کور کی تصویر تیزی کے ساتھ وائیرل ہورہی ہے۔

کسان ایکتا مورچہ جو کسانوں کے احتجاج کے متعلق مسلسل جانکاری فراہم کررہا ہے اس کے ہینڈل سے یہ تصویر شیئر ہوئی ہے۔

اداکارہ تپسی پنو نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا’چکدے پھٹے“۔

منجیت کور کی ستائش میں کئی ٹوئٹر صارفین نے اس بات پر زوردیتے ہوئے کہ خواتین مزاحمت کے میدان میں سب سے آگے رہتی ہیں اس تصویر کو شیئر کیاہے۔


یہاں پر کچھ ردعمل پیش کئے جارہے ہیں

https://twitter.com/sandeep_PT/status/1341291741954138113?s=20


زراعی قوانین کے خلاف کسانوں کاجاری احتجاج 28دن میں داخل ہوگیا ہے اور اس میں مزید تیزی آتی جارہی ہے۔ ایک روز قبل جب فیس بک کے کسان ایکتا مورچہ کا پیچ اور اس کے دستاویزات ہٹادئے تو اس اقدام کے خلاف کافی برہمی دیکھی گئی ہے۔


فیس بک نے معافی مانگتے ہوئے اس پیج کو بحال کردیا اور یہ سمجھانے کی کوشش کی کہ اسپیم کو پکڑنے کی کوشش میں یہ غلط اقدام اٹھایاگیاہے۔

لائیو لاء کی خبر کے بموجب دہلی ہائی کورٹ کے خاتون وکلا ء نے 23ڈسمبر کے روز احتجاج کررہے کسانوں سے اظہار یگانگت میں ایک بھوک ہڑتال کا اعلان کیاہے۔