نئی دہلی : دارالحکومت میں اتوار کی صبح ہوا کا معیار (AQI) انتہائی ناقص رہا اور 315 کے ساتھ یہ ہنوز انتہائی خراب زمرہ میں برقرار ہے ۔ سسٹم آف ایئرکوالیٹی اینڈ ویدر فور کاسٹنگ اینڈ ریسرچ (سفر) کے مطابق ماحولیات میں آلودگی اور ہوا کا معیار 315 اور 210 برقرار رہا جو بالترتیب انتہائی خراب اور ’خراب ‘ کے زمرے میںآتا ہے ۔ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ پیر کے روز تک ہوا کے معیار میںمزید گراوٹ درج کی جاسکتی ہے ۔گذشتہ کافی عرصہ سے دہلی میں آلودگی اور دھند کی وجہ سے لوگوں کو سانس لینے میں بھی تکلیف ہورہی ہے ۔