دہلی میں 50% ملازمین کو 31 دسمبر تک گھر سے کام کرنے کا حکم

   

نئی دہلی :کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات کے پیش نظر دہلی حکومت نے اہم فیصلہ کیا ہے۔ اس بڑے فیصلہ کے تحت اب دہلی حکومت کے سرکاری دفاتر میں صرف آدھے ملازمین ہی آئیں گے اور باقی آدھے ملازمین گھر سے کام کریں گے۔50% سرکاری ملازمین کے ورک فرام ہوم کی تجویز کو لیفٹیننٹ گورنر (ایل جی) نے بھی منظوری دے دی ہے۔واضح رہے گریڈ 1 اور اس سے اوپر کے افسران کوچھوڑکرباقی سبھی اسٹاف پر یہ احکام لاگو ہوں گے۔ ورک فرام ہوم کے یہ نئے ضابطے 31 دسمبر تک لاگورہیں گے۔ حکم میں نجی دفاتر کو بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ دفاتر میں کام کے گھنٹوں اور ملازمین کی تعداد کوطے کریں۔