دہلی چلو مارچ‘ 29 فروری تک ملتوی، آج کینڈل مارچ

   

نئی دہلی :کسانقائدین نے جمعہ کی شب اپنے ’دہلی چلو مارچ‘ کو ملتوی کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ اب وہ اس سلسلے میں 29 فروری کو فیصلہ لیں گے۔ انھوں نے اعلان کیا کہ ہفتہ کے روز ’کینڈل مارچ‘ نکالا جائے گا اور اس کے دو دن بعد وہ مرکزی حکومت کا پْتلہ نذرِ آتش کریں گے۔سنیوکت کسان مورچہ (غیر سیاسی) اور کسان مزدور مورچہ (کے ایم ایم) نے کل کسان تحریک سے متعلق کچھ اہم فیصلے لیے۔ دونوں تنظیموں نے فصلوں کیلئے ایم ایس پی کی قانونی گارنٹی سمیت مختلف مطالبات کو لے کر کسان تحریک کی قیادت کر رہے ہیں۔

ان کی اپیل پر بڑی تعداد میں کسان ہریانہ و پنجاب کے درمیان شمبھو اور کھنوری بارڈر پر جمے ہوئے ہیں۔