دہلی کی افطار پارٹی میں سائبر سیکورٹی ایکسپرٹ دانش عابد کو تہنیت

   

نئی دہلی: سیمانچل سرکل آف دہلی کی طرف سے گزشتہ شام دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا جس میں افطاری کے ساتھ علاقے کے تعلیمی، معاشی، سماجی اور سیاسی مسائل پر بھی غور و خوض کیا گیا اور اس موقع پر سائبر سیکورٹی کے ماہر دانش عابد جنہیں حال ہی میں نیشنل ایروناٹکس اینڈ اسپیس ایڈمنسٹریشن (ناسا) نے تعریفی خط سے حوصلہ افزائی کی ہے ، شال پوشی کرکے ہمت افزائی کی گئی۔واضح رہے کہ عالمی شہرت یافتہ امریکی خلائی ایجنسی ناسا کے سائبر سیکیورٹی کو دانش عابد نے چیک کیا، اس کا باریک بینی سے جائزہ لیا اور اس میں پائی گئی نقص vulnerabilities سے ایجنسی کے سیکریٹری کو آگاہ کیا۔اس پر ناسا سائبر سیکیورٹی ڈپارٹمنٹ کے سیکریٹری نے دانش عابد کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ان کو تعریفی خط لکھ کر شکریہ ادا کیا۔ان کی حوصلہ افزائی کے لئے سیمانچل سرکل آف دہلی کے عہدیداران اوراراکین نے دانش عابد کی ستائش کرتے ہوئے شال پوشی کی۔