دہلی کے بچے بین الاقوامی سطح کی تعلیم حاصل کریں گے ہم نے آئی بی بورڈ کے ساتھ معاہدہ کیا ہے: وزیر اعلیٰ کیجریوال

   

دہلی حکومت نے کل انٹرنیشنل بیکالوریٹ بورڈ یا آئی بی بورڈ کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں آئی بی بورڈ کو آئندہ دہلی بورڈ آف سکول ایجوکیشن (ڈی بی ایس ای)کے ساتھ جوڑ دیا گیا ہے سی ایم اروند کیجریوال نے کل ایک ڈیجیٹل پریس کانفرنس میں کہا جب ہم نے دہلی کا تعلیمی بورڈ بنایا تھا تب بہت سے لوگوں نے کہا تھا کہ جیسے دیگر ریاستوں کا بورڈ ہے اسی طرح آپ کا بورڈ بھی ہوگا جس طرح ہر ریاست کا اپنا تعلیمی بورڈ ہے مرکزی حکومت کا ایک تعلیمی بورڈ ہے اسی طرح بین الاقوامی سطح پر ایک تعلیمی بورڈ ہے اور یہ بین الاقوامی سطح کی تعلیم فراہم کرتا ہے اور اسے اچھا سمجھا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے تمام بڑے اسکول جہاں امیروں کے بچے پڑھتے ہیں کا ایک خواب ہے کہ ہم کسی نہ کسی طرح انٹرنیشنل بورڈ کی تعلیم حاصل کریں دہلی حکومت نے کل اس بورڈ کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے اس کے پوری دنیا کے 5500 دسکولوں کے ساتھ معاہدے ہیں یہ 159 ممالک میں کام کرتا ہے ان کے کچھ ممالک کی حکومتوں کے ساتھ معاہدے ہیں جیسے امریکہ کینیڈا اسپین جنوبی کوریا وغیرہ۔