دہلی ہائی کورٹ پیر کے روز غداری معاملہ میں شرجیل امام کی درخواست ضمانت پر سنوائی کریگی

,

   

سپریم کورٹ نے 11مئی 2023کو اگلے احکامات کے تحت مرکز او رریاستوں کے ذریعہ ملک بھر میں بغاوت کے جرم کے لئے ایف ائی آر کے اندراج‘ تحقیقات‘ اور زبردستی اقدامات پر روک لگادی تھی۔


نئی دہلی۔ جے این یو اسٹوڈنٹ شرجیل امام پر 2020فسادات معاملے میں ملوث ہونے پر غداری کے الزامات میں بیل کی درخواست پر پیر کے روز دہلی ہائی کورٹ میں سنوائی عمل میں ائی گی۔

مذکورہ معاملہ 2023جنوری 24کو ایک سنوائی کرنے والی عدالت کی جانب سے امام کی درخواست ضمانت کو اس مسلئے پر مسترد کردئے جانے کا ہے جو جسٹس سدھارتھ مردیول اور تلونت سنگھ کی بنچ کے روبرو پیش کیاجارہا ہے۔

عدالت نے 30جنوری کوشہر کی پولیس کا موقف جاننے کی کوشش کی تھی کہ آیاامام کی ضمانت کی درخواست کوفیصلہ سنانے کے لئے ٹرائیل کورٹ واپس بھیج دیاجاسکتا ہے کیونکہ نچلی عدالت نے حکم میں ریلیف کو مسترد کرنے کے لئے کوئی بنیادبتائی تھی۔

بنچ نے کہاتھا کہ چونکہ تعزیرات ہند کی دفعہ 124اے (غداری)کو سپریم کی ہدایت کے بعد روکا گیاہے‘ اس لئے اسے امام کے خلاف بنائے گئے تمام دیگر دفعات کو ذہن میں رکھتے ہوئے نچلی عدالت کی جانب سے ضمانت مسترد کرنے کے احکامات کی جانچ کرنی ہوگی۔

پچھلے سال نچلی عدالت نے امام کے خلاف ائی پی سی کی دفعہ 124اے‘ 153اے‘153بی‘ 505 کے علاوہ یو اے پی اے کی دفعہ 13کے تحت مقدمہ چلایاتھا۔

سپریم کورٹ نے 11مئی 2023کو اگلے احکامات کے تحت مرکز او رریاستوں کے ذریعہ ملک بھر میں بغاوت کے جرم کے لئے ایف ائی آر کے اندراج‘ تحقیقات‘ اور زبردستی اقدامات پر روک لگادی تھی۔