دہلی ہاف میراتھن کا 29 نومبر کو انعقاد

   

نئی دہلی۔ دفاعی چمپئن اور ٹاٹا ممبئی میراتھن2020 کے فاتح شرینو بوگاتھا29 نومبر کو جواہر لال نہرو اسٹیڈیم سے ہونے والی ایرٹیل دہلی ہاف میراتھن 2020 میں ابھیشیک پال، اویناش سابلے اور پردیپ سنگھ کے ساتھ ہندوستنانی ایلیٹ مردوںکے زمرے کا چیلنج سنبھالیں گے ۔ابھیشیک پال اور اویناش سابلے نے2018 کے مقابلے میں شاندار مظاہرہ کیا تھا اور وہ پانچ کلومیٹر تک ایک دوسرے سے سخت چیلنج لیتے رہے جبکہ پال نے اس ایڈیشن میں ریس سب سے تیز نتیجہ حاصل کیا تھا۔