’دیش کا ولبھ ‘ اور میوزیم آف ویلور قوم کے نام وقف

   

نئی دہلی: وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے جمعرات کو اروناچل پردیش کے توانگ میں واقع بھارت رتن سردار ولبھ بھائی پٹیل کا ‘دیش کا ولبھ’ مجسمہ اور میجر رالینگناو ‘بوب’ کھتھنگ ‘میوزیم آف ویلور’ قوم کے نام وقت کی۔ وزیر دفاع نے تیز پور، آسام میں 4 کور ہیڈ کوارٹر سے اس کا افتتاح کیا۔ انہوں نے توانگ کا دورہ کرنا تھا، لیکن خراب موسم کی وجہ سے نہیں جا سکے ۔ نقاب کشائی روشنیوں کے تہوار ‘دیپاوالی’ کے ساتھ ساتھ ‘راشٹریہ ایکتا دیوس’ کے ساتھ ہوئی جو ہر سال 31 اکتوبر کو پہلے نائب وزیر اعظم اور وزیر داخلہ سردار ولبھ بھائی پٹیل کی یوم پیدائش کی یاد میں منایا جاتا ہے ۔وزیر دفاع نے ایل اے سی کے ساتھ بعض علاقوں میں زمینی صورتحال کو بحال کرنے کے لئے ہندوستان اور چین کی طرف سے حاصل کئے گئے وسیع اتفاق رائے کا حوالہ دیتے ہوئے اپنے خطاب کا آغاز کیا۔ انہوں نے کہا ’’ہندوستان اور چین ایل اے سی کے ساتھ کچھ علاقوں میں اختلافات کو حل کرنے کے لیے سفارتی اور فوجی دونوں سطحوں پر بات چیت کر رہے ہیں۔ بات چیت کے نتیجے میں مساوی اور باہمی سلامتی کی بنیاد پر ایک وسیع اتفاق رائے پیدا ہوا۔