دیوار کی تعمیر کے دوران مزدور ہلاک

   

حیدرآباد۔/15 اگسٹ، ( سیاست نیوز) الوال علاقہ میں دیوار کی تعمیر کے دوران ایک مزدور ہلاک ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 47 سالہ ایس راما سوامی جو مزدور تھا اور بھودیوی نگر الوال میں زیر تعمیر ایک مکان کی حصار بندی کیلئے دیوار تعمیر کررہا تھا اتفاقی طور پر دیوار منہدم ہونے کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا اور دواخانہ منتقلی کے دوران وہ فوت ہوگیا۔ پولیس الوال نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم گاندھی ہاسپٹل کے مردہ خانہ منتقل کردیا۔