دیوالی کے موقع پر’تلک“ لگانے والے شاہ رخ کو سوشیل میڈیا پر تنقیدوں کاسامنا

,

   

ممبئی۔میگا اسٹار شاہ رخ خان نے اتوار کے روز اپنے مداحوں کے ساتھ دیوالی شیئر کی۔

مذکورہ اداکارہ نے مبارکباد کا پیغام اپنی بیوی گوری خان اور بیٹے ابرام کے ساتھ تصویر کے ذریعہ دیا۔اگر تصویر کا مشاہدہ کریں تو ایسا لگ رہا ہے انہوں نے مکمل مذہبی انداز میں دیوالی کا جشن منایا ہے۔

شاہ رخ کی جانب ٹوئٹر پر پوسٹ کی گئی تصویر کے بموجب تینوں کے ماتھے پر ’تلک‘ لگاہوا ہے۔فوٹو کے ساتھ انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ”تمام کو دیوالی کی خوشی۔

آپ کی زندگیوں میں خوشیاں رہیں“۔

مذکور ہ پوسٹ پر کچھ صارفین نے ایس آر کے کو ٹرول کیا۔ کچھ نے انہیں ’منافق‘قراردیا اور کہاکہ”عید پر بھی مبارکباد ارسال کردیا کرومنافق“۔

حالانکہ شاہ رخ خان نے ایسے افراد کو نظر انداز کرنے کا فیصلہ کیاہے‘ شبانہ اعظمی نے اداکارکی مدافعت کی اور ٹوئٹ کیا کہ”شاہ رخ کی دیوالی مبارکباد پر برہمی پڑھ کر ناراضگی ہوئی‘ انہیں ’جھوٹا مسلمان‘ تلک لگانے پر کہاجارہا ہے‘ ناقدین کو زندگی مل گئی۔ ہندوستانی روایت ورواج‘ گنگا جمنی تہذیب سے ڈرجانے والا اور اتنا کمزور نہیں ہے مذہب اسلام“