’’دیکھنا وطن تجھے ہم کیسے سجائیں گے ‘‘: نغمہ آزادی

   

نئی دہلی13اگست(سیاست ڈاٹ کام )’’دیکھنا وطن تجھے ہم کیسے سجائیں گے‘‘۔ملک کی آزادی کی اس سال 73ویں سالگرہ پر یہ نغمہ یوم آزادی کی تقریب کا ’تھیم سونگ‘ ہوگا۔اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نے منگل کو یہ اطلاع دی۔انہوں نے بتایا کہ اس نغمے کے ویڈیو میں ملک کے جوانوں کی ہمت اورجذبے اور شہیدوں کی بہادری کو دکھایا گیا ہے ۔دیکھنا وطن تجھے ہم کیسے سجائیں گے کو مشہور گلوکار جاوید علی نے گایا ہے ۔