ذات پر مبنی مردم شماری سے دستور کے بنیادی اصولوں کا تحفظ : ڈپٹی چیف منسٹر

   

حیدرآباد ۔ 31 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز) : ڈپٹی چیف منسٹر ملوبھٹی وکرامارکا نے کہا کہ ذات پر مبنی مردم شماری سے دستور کے بنیادی اصولوں کا تحفظ ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ مساوات دستور کا لازمی حصہ ہے ۔ ذات پات پر مبنی مردم شماری سے مساوی مواقع پیدا کرنے راہ ہموار ہوگی اور اس کا راستہ کھلے گا ۔ صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی بی مہیش کمار گوڑ نے کہا کہ تلنگانہ میں کانگریس حکومت کی جانب سے منعقد کی جانے والی ذات پر مبنی مردم شماری پورے ملک کے لیے ایک تحریک کا باعث ہوگی ۔