ذاکر موسیٰ کی موت ،دوسرے دن بھی کشمیر میں کرفیو

,

   

سرینگر۔ 25 مئی (سیاست ڈاٹ کام) جمعہ کو پلوامہ ضلع میں ایک انکاؤنٹر میں نام نہاد القاعدہ گروپ کے صدر ذاکر موسیٰ کی ہلاکت کے بعد کشمیر کے مختلف علاقے کرفیو سے متاثر رہے۔ حکام کے مطابق سرینگر، کلگام اور پلوامہ ٹاؤن کے مختلف مقامات پر عوام کی چہل پہل بہت ہی محدود دیکھی گئی۔ وادی کے اسکولس اور کالجس بند رہے اور موبائیل فون اور انٹرنیٹ سرویس کو بھی معطل کردیا گیا اور وادی کی بارہمولہ، بنی ہال ٹرین سرویس بھی معطل کردی گئی۔ امن و قانون کی برقراری کیلئے وادی کے بیشتر حصوں میں کرفیو نافذ رہا۔ جمعہ کو انصار غزوات الہند کے صدر ذاکر موسیٰ کو سکیورٹی فورسیس نے انکاؤنٹر میں ہلاک کردیا تھا۔