ذہنی تناؤ سے نجات کیلئے ایک گھنٹہ ’قبر‘ میں گزاریئے

   

سنیٹ پیٹرسبرگ: ’سکون تو صرف قبر میں ہے‘، اب تک تو یہ جملہ صرف مضحکہ انداز میں ہی ایک دوسرے کو کہتے سنتے تھے لیکن ایک روسی کمپنی نے اسے سنجیدہ ہی لے لیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک روسی کمپنی نے اضطرابی کیفیت اور پریشانیوں کو دور بھگانے کا انوکھا حل تلاش کرلیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر کسی شخص کو ذہنی تناؤ، انزائٹی یا گھبراہٹ دور کرنی ہو تو ایک گھنٹہ قبر میں گزارے۔ یقینی یہ سن کر آپ حیران ہوگئے ہوں گے، کچھ خوف بھی طاری ہوا ہوگا لیکن اس کمپنی کو یقین ہے کہ اس طریقہ کار سے مریضوں کو ان کے ذہنی تناؤ، انزائٹی، گھبراہٹ یا پریشانیوں کو قابو کرنے میں مدد ملے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی کمپنی مریضوں کو ایک تابوت میں رکھنے کے بعد انہیں زمین میں دفن کر دے گی۔ یہ سارا عمل یورپ کے مشہور شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں ہوگا۔ اس طریقہ علاج کو psychic therapy کا نام دیا گیا ہے۔