رائے دہی میں اضافہ کیلئے قائدین کو عملی اقدامات کرنے کی ہدایت

   

نظام آباد میں کانگریس قائدین کا اجلاس، رکن قانون ساز کونسل مہیش کمار گوڑ کا خطاب

نظام آباد :26؍ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)رکن قانون ساز کونسل مسٹر مہیش کمار گوڑ نے کل شام ایک فارم ہائوزپر کانگریس پارٹی کے اہم قائدین ڈیویژن کے صدور اور اُردو اکیڈیمی کے چیرمین طاہر بن حمدان ، کارپوریٹرس ایم اے قدوس، سابق ڈپٹی مئیر ایم اے فہیم ، ٹائون کانگریس صدر کیشو وینو ، پی سی سی سکریٹری گڑگو گنگادھر ، پرچار کمیٹی کے صدر کیشو وینو اور دیگر کے ہمراہ ایک اجلاس کا انعقاد عمل میں لایا اس موقع پر مسٹر مہیش کمار گوڑ نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی انتخابات اہمیت کے حامل ہے کیونکہ بی جے پی نے واضح طور پر اس بات کا اعلان کردیا کہ دستورمیں تبدیلیاں عمل میں لائی جائے گی ۔ ہندوستان کا آئین سیکولر ہے اور اس کی بقاء کی ذمہ داری ہم سب پر عائد ہوتی ہے لہذا اس کے تحفظ کیلئے متحدہ طور پر کام کرنے کی صورت میں کانگریس پارٹی کی کامیابی یقینی ہے ۔ مسٹر مہیش کمار گوڑکو کانگریس کے کارکنوں کی جانب سے گروپ بندیوں کی شکایت پر مسٹر مہیش کمار گوڑ نے کہا کہ کانگریس قائدین متحد ہے لہذا کارکن بھی گروپ بندیوں کا شکار نہ ہوں کانگریس پارٹی ایک خاندان ہے اور ہم سب کو اس کے اراکین ہے لہذا کارکنان بھی ایک دوسرے میں اتحاد پیدا کرتے ہوئے آگے بڑھیں اور کانگریس کی کامیابی کیلئے جدوجہد کریں انہوں نے کہا کہ گذشتہ 10 سالوں سے ملک کی موجودہ حکومت ملک کی ترقی کو فراموش کردیا تھا جس کی وجہ سے عوام موجودہ حکومت سے نالا ہے جس کی وجہ سے حکومت ہندو مسلم کے سواء کوئی ترقیاتی کاموں کا اعلان نہیں کررہی ہے اور نہ ہی عوام کے تحفظ کیلئے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کئے جارہے ہیں گذشتہ 10 سالوں میں ملک گیر سطح پر بے قصور افراد کو کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور اب دستور کو تبدیل کرنے کی بات کی جارہی ہے مسٹر مہیش کمار گوڑ نے کانگریس کارکنوں کو رائے دہی کے اضافہ کیلئے عملی طور پر اقدامات کرنے کی خواہش کی اس موقع پر سابق ڈپٹی مئیر ایم اے فہیم ، کارپوریٹر ایم اے قدوس، مسعود احمد اعجاز کانگریس پارٹی کے ترجمان کے علاوہ دیگر نے مخاطب کیا۔