رابرٹ وڈرا کی تحویل تفتیش کیلئے ضروری : ای ڈی

   

نئی دہلی ۔ 28 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے آج رابرٹ وڈرا کی پیشگی ضمانت کی درخواست کے سلسلہ میں جن پر رقومات کی غیرقانونی منتقلی کے سلسلہ میں مقدمہ میں چلایا جارہا ہے، دہلی کی ایک عدالت کے اجلاس پر ای ڈی نے خصوصی جج اروند کمار سے گذارش کی کہ ان کی گرفتاری کا حکم جاری کیا جائے اور انہیں یکم ؍ اپریل تک گرفتار نہ کرنے کا جو حکم دیا گیا ہے اس سے دستبرداری اختیار کی جائے۔ ای ڈی نے کہاکہ انہیں رابرٹ وڈرا کی تفتیش کیلئے اپنی تحویل میں ضرورت ہے۔ عدالت نے کہا کہ وڈرا کی درخواست پر پیر کے دن فیصلہ سنایا جائے گا۔ رابرٹ وڈرا کو برطانیہ میں اثاثہ جات خریدنے کیلئے غیرقانونی طور پر رقم ملک سے باہر منتقل کرنے سے مقدمہ کا سامنا ہے۔

دفعہ 35A دستوری طور پر مخدوش : ارون جیٹلی
نئی دہلی ۔ 28 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیرفینانس ارون جیٹلی نے آج کہا کہ دفعہ 35A جو جموں و کشمیر میں مستقل رائش کے ذیعہ قیامگاہ خریدنے پر امتناع عائد کرتی ہے۔ ریاستی ترقی پر اثرانداز ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال ریاست صدر راج کے تحت ہے اور مرکزی کابینہ اس ریاست میں انتخابات کے انعقاد سے متعلق تمام فیصلے کرتی ہے کیونکہ یہ ریاست عسکریت پسندی سے متاثر ہے۔