راجا مولی نے آسکر کیلئے کروڑہا روپئے خرچ کئے

   

ممبئی ۔ فلم آرآرآر کے گانے ناٹو ناٹو نے آسکر جیت کر ہندوستان کیلئے نئی تاریخ رقم کی ہے لیکن تقریب میں شرکت کیلئے ایس ایس راجا مولی نے کروڑہا روپئے خرچ کئے ۔ رپورٹس کے مطابق صرف میوزک کمپوزر ایم ایم کیروانی اورگیت نگار چندربوس کو ناٹو ناٹوکی نامزدگی کے لیے تقریب کے مفت پاس ملے، جس میں ان کے خاندان کے افراد بھی شامل تھے۔ یعنی ایم ایم کاروانی اور چندربوزآسکر 2023 میں شرکت کے لیے اپنے خاندان کے افراد کو اپنے ساتھ لاسکتے تھے لیکنآرآرآر کے ہدایت کار سے لے کر اداکار تک کو ڈولبی تھیٹر میں بیٹھ کر آسکر دیکھنے کے لیے ٹکٹ بھی خریدنا پڑے۔ رپورٹ کے مطابق آسکر 2023 کا لائیو شو دیکھنے کے لیے ٹکٹ کی قیمت تقریباً 25 ہزار ڈالر تھی، یعنی ہندوستانی کرنسی میں آسکر کو لائیو دیکھنے کے لیے ناظرین کو تقریباً 20 لاکھ 63 ہزار روپے خرچ کرنے پڑے۔ ڈولبی تھیٹر میں ایوارڈ آرآرآر کی پوری اسٹار کاسٹ کو اس ایوارڈ شو میں شرکت کے لیے کروڑوں روپے خرچ کرنے پڑے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ تمام ٹکٹوں کا بندوبست راجامولی نے خودکیا تھا ، تاکہ جونیئر این ٹی آر اور رام چرن سے لے کر ان کے اہل خانہ بھی اس تاریخی لمحے کا مشاہدہ کرسکیں۔