راجستھان فارمیسی کونسل کے وفد کی گہلوت سے ملاقات

   

جے پور: فارمیسی کونسل کے ایک وفد نے آج یہاں راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت سے ملاقات کی۔ وفد نے وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پر گہلوت سے ملاقات کی۔وفد نے مکھیہ منتری چرنجیوی سواستھیہ بیمہ یوجنا ، مکھیہ منتری نی شُلک نیروگی راجستھان یوجنا اور مکھیہ منتری نی شُلک دوا یوجنا جیسی عوامی فلاحی اسکیموں کے لئے وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کیا۔ وفد کے ارکان نے ریاستی حکومت کی جانب سے راجستھان فارمیسی کونسل کے رجسٹرار نوین سانگھی کو فارمیسی کونسل آف انڈیا کا رکن نامزد کرنے پر وزیر اعلیٰ کا شکریہ بھی ادا کیا۔