راجستھان میں پرائمری سنسکرت اسکول کھولنے کی اجازت

   

جے پور: راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے ریاست کے مختلف اضلاع میں نئے اسپتال کھولنے اور مختلف اسپتالوں کو اپ گریڈ کرنے نیز دس نئے پرائمری سنسکرت اسکول کھولنے کی منظوری دی ہے ۔گہلوت نے نئے بنائے گئے اسپتالوں کے آپریشن کے لیے نئی آسامیاں بنانے کو بھی منظوری دی ہے ۔ وزیر اعلیٰ کی منظوری کے مطابق پالی ضلع کی پالی پنچایت سمیتی کے گاؤں کیرلا، کاندرا اور رانی پنچایت سمیتی کے گاوں پادرلی ترکان، سیدریہ گاؤں میں اصولوں میں نرمی کرتے ہوئے نئے ذیلی صحت مراکز کھولے جائیں گے ۔