راجستھان ودھان سبھا میں کانگریس کے رکن اسمبلی گنیش گھوگھرا کا استعفیٰ ، بولے! حکمراں پارٹی سے ہونے کے باوجود نظر انداز کیا جا رہا ہے

   

جے پور: راجستھان میں حکمراں اشوک گہلوت حکومت کو زبردست جھٹکا لگا ہے۔ کانگریس کے رکن اسمبلی گنیش گھوگھرا نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ گھوگھرا نے الزام لگایا ہے کہ حکمراں پارٹی سے ہونے کے باوجود انہیں نظر انداز کیا جا رہا ہے رکن اسمبلی گنیش گھوگھرا کو وزیر اعلٰی اشوک گہلوت کا قریبی سمجھا جاتا ہے۔ گھوگھرا راجستھان یوتھ کانگریس کے سربراہ ہیں اور اسمبلی میں ڈنگر پور سیٹ کی نمائندگی کر رہے تھے۔اسپیکر، وزیر اعلٰی گہلوت اور کانگریس کی سربراہ سونیا گاندھی کو لکھے اپنے استعفیٰ خط میں انہوں نے لکھا ہے، جب وہ لوگوں کے مسائل اٹھاتے ہیں تو انتظامیہ توجہ نہیں دیتی، ریاست میں اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات سے پہلے آنے والے اس استعفیٰ میں راجستھان کانگریس کی اندرونی کشمکش کھل کر سامنے آئی ہے۔ اسمبلی انتخابات میں کانگریس کے پاس دوبارہ حکومت کرنے کا سخت چیلنج ہے۔جبکہ وزیر اعلٰی اشوک گہلوت کو اپنی ہی پارٹی میں ناراضگی کا سامنا ہے، وہیں بی جے پی ریاست میں اقتدار میں واپسی کی بھرپور کوشش کر رہی ہے۔