راجستھان کے الور میں تین مسلم نوجوان پر حملہ، ماب لنچنگ میں وسیم خان جاں بحق

   

جئے پور : راجستھان کے الور میں ایک مرتبہ پھر ہجومی تشدد کے ذریعہ غریب مسلمانوں پر ظلم کی انتہا کی گئی۔ اطلاعات کے مطابق الور کے بنسور میں ایک ہجوم نے تین مسلم نوجوانوں پر لاٹھوں، سلاخوں و دیگر ہتھیار سے حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں ایک مسلم نوجوان جاں بحق ہوگیا جبکہ دیگر دو نوجوان شدید طور پر زخمی ہوگئے۔اس سلسلہ میں شکایت کے بعد الور کے ہرسورہ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا۔ الور ماب لنچنگ میں جاں بحق نوجوان کی شناخت وسیم خان کے طور پر کی گئی ہے۔