راجناتھ کی امریکی ، جاپانی وزراء سے بات چیت

   

نئی دہلی ۔ 9 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے جمعرات کو امریکی سکریٹری آف ڈیفنس مارک ایسپر اور اپنے جاپانی ہم منصب تاروکونو کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی جس کی موضوع خلیجی خطہ میں ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی کی گزشتہ ہفتہ کی ہلاکت کے پیش نظر بدلتی سیکوریٹی صورتحال رہا۔ عہدیداروں نے کہا کہ راج ناتھ نے دونوں وزراء کو خلیجی خطہ میں ہندوستان کے مفادات سے واقف کرایا اور یہ کہ نئی دہلی وہاں بڑھتی کشیدگی پر کس قدر فکر مند ہے۔