نئی دہلی: وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، جو آسیان ممالک کے وزرائے دفاع کی میٹنگ میں شرکت کے لیے لاؤس میں ہیں، نے جاپان اور فلپائن کے وزرائے دفاع کے ساتھ ملاقات میں دفاعی شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا ہے ۔ سنگھ نے جمعہ کو سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہاکہ وینٹیانے لاؤس میں جاپان کے وزیر دفاع جنرل نکیتانی کے ساتھ بہت اچھی ملاقات ہوئی۔’’ مجھے یقین ہے کہ ہماری شراکت داری ایک آزاد، کھلے اور قواعد پر مبنی ہند۔بحرالکاہل خطے میں اہم کردار ادا کرے گی۔انہوں نے فلپائن کے وزیر دفاع سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد انہوں نے پوسٹ کیا، [؟]فلپائن کے وزیر دفاع گلبرٹو ٹیوڈورو سے اچھی ملاقات ہوئی۔