حیدرآباد11مارچ (سیاست نیوز) تلنگانہ ہائی کورٹ نے بی جے پی رکن اسمبلی راجہ سنگھ کے خلاف دائر مقدمہ کو کالعدم کردیا ۔ 2018 اسمبلی انتخابات کے وقت حلفنامہ میں راجہ سنگھ پر عائد مقدمات کی تفصیل بیان نہ کرنے کی شکایت کے ساتھ ٹی آر ایس نے مقدمہ درج کیا تھا ۔ ٹی آر ایس امیدوار پریم سنگھ راتھوڑ نے شکایت درج کرکے کہا تھا کہ راجہ سنگھ نے 47 مقدمات کا ذکر کیا جبکہ ان کے خلاف 51 مقدمات ہیں۔ راجہ سنگھ نے عدالت کو بتایا کہ وہ مزید 4 مقدمات کی تفصیلات سے واقف نہیں ہے جس کے بعد ہائی کورٹ نے ان کے خلاف عائد کردہ مقدمہ کو کالعدم کردیا۔ ر