راج بھر کو وائی زمرہ کی سیکورٹی

   

لکھنو : اترپردیش کی حکومت نے صدر سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی اوم پرکاش راج بھر کو وائی کیٹگری کی سیکورٹی فراہم کی ہے ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ راج بھر اپوزیشن سماج وادی پارٹی کے حلیف لیڈر ہے ۔ وائی زمرہ کی سیکورٹی کے تحت متعلقہ شخصیت کو 11 سیکورٹی پرسونل فراہم کئے جاتے ہیں جن میں 2 پرسونل سیکورٹی آفیسرس شامل ہوتے ہیں ۔ اس تبدیلی کا پس منظر راج بھر کی پارٹی کا سماج وادی پارٹی کے موقف سے انحراف کرتے ہوئے /18 جولائی کے صدارتی انتخاب میں این ڈی اے کی امیدوارہ دروپدی مرمو کو ووٹ دینا ہے ۔ مرمو نے اپنے حریف اور اپوزیشن کے امیدوار یشونت سنہا کو واضح فرق سے شکست دی ہے۔