راج ناتھ اور ہیگسیتھ نے ہند۔امریکہ دفاعی شراکت داری کا جائزہ لیا

   

نئی دہلی، 28 اکتوبر (یو این آئی) وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے فلپائن میں آسیان ممالک کے وزرائے دفاع کی 13ویں میٹنگ ‘اے ڈی ایم ایم پلس’ کے موقع پر امریکہ کے وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ کے ساتھ ملاقات کی۔وزارت دفاع کے ترجمان نے چہارشنبہ کے روز سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا کہ دونوں رہنماؤں نے ہندوستان-امریکہ کے درمیان 10 سالہ دفاعی فریم ورک کے تحت ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ بات چیت کے دوران فوجی ٹیکنالوجی، معلومات کے تبادلے اور مشترکہ پیداوار پر توجہ مرکوز کی گئی۔مذاکرات میں ہندوستان اور امریکہ کے درمیان مضبوط دفاعی شراکت داری کو ایک آزاد، کھلے اور محفوظ ماحول کی اہم بنیاد قرار دیا گیا۔مسٹر سنگھ آسیان ممالک کے وزرائے دفاع کی میٹنگ میں شرکت کے لیے فلپائن کے دورے پر ہیں۔