راشد خان نے شین وارن کا ریکارڈ اس وقت توڑا جب حیدرآباد فزیو نے چوٹ سے ابھرنے میں ان کی مدد کی

,

   

حیدرآباد۔افغانستان کے اسپینر راشد خان نے اتوار کے روز آسڑیلیائی کے گیند باز شین وارنب کا ریکارڈ اس وقت توڑا جب حیدرآباد کے فزیو ڈاکٹر پرشانت پنچاڈا نے انگلی کی چوٹ سے ابھرنے میں ان کی مدد کی ہے۔

پاکستان سوپر لیگ(پی ایس ایل) میں کھیل کے دوران دائیں ہاتھ کی درمیانی انگلی میں چوٹ لگنے کے بعد مذکورہ افغان کرکٹر زمبابوے کے خلاف پہلے ٹسٹ میاچ سے باہر کردئے گئے تھے۔

افغان کرکٹ ٹیم کے فزیو پرشانت کی جانب سے ان کی انگلی پر کام کرنے کے بعد ہی انہیں افریقی ملک کے خلاف دوسرا ٹسٹ کھیلنے کا موقع فراہم کیاگیاہے۔

کیونکہ یہ ایک کرکٹر کے اسپینر کی انگلی ہے‘ پرشانت نے مزیدنقصان سے اس کو بچانے پر زیادہ توجہہ دی۔فزیو کی کوششوں کی وجہہ سے راشد راشد زمبابوے کے خلاف دوسرا ٹسٹ کھیلنے کے اہل بنے۔


ٹسٹ میں راشد خان کا مظاہرہ
اس میاچ میں راشد نے 21ویں صد ی میں ایک واحد ٹسٹ میں سب سے زیادہ اوورس ڈالنے کا ریکارڈ بنایاہے۔

شیخ زائد کرکٹ اسٹیڈیم ابوظہبی میں کھیلنے جانے والے اس ٹسٹ میاچ میں مذکورہ اسپینر نے 99.2اوورس پھینکے ہیں۔

انہوں نے شین وارن کا وہ ریکارڈ توڑا جس میں انہوں نے کیپ ٹاؤن میں ساوتھ افریقہ کے خلاف ایک ٹسٹ میاچ میں 98اوورس ڈالے تھے۔

زمبابوے کے خلاف پہلی اننگ میں 36.3اوورس کے ساتھ راشدنے4-1038واپسی نے کی اور دوسری اننگ میں انہوں نے 62.5اوورس ڈالے۔

دوسری اننگ میں راشد 137رن دے کر سات وکٹیں لئے ہیں


افغانستان نے زمبابوے کو دی شکست
آخر کار افغانستان نے زمبابوے کو دوسرے ٹسٹ میں چھ وکٹ سے شکست دی اور سیریز1-1پر پہنچا دی۔تفصیلی اسکور کچھ اس طر ح کا ہے۔

افغانستان 545/4ڈیکلیر اور108/4(رحمت شاہ 58‘ابراہیم زردان 29‘ ریان بورل2/16)نے زمبابوے کو شکست دی جس نے 287اور365رکن بنائے (سین ویلیمس151ناٹ اؤٹ‘ ڈونالڈ ٹیری پانو95‘ راشد خان 7/137) نے چھ وکٹ سے جیت حاصل کی ہے۔