راشٹرپتی بھون میں آج سے دو روزہ ادبی کانفرنس

   

نئی دہلی، 28 مئی (یواین آئی) راشٹرپتی بھون جمعرات سے دو روزہ ادبی کانفرنس کی میزبانی کرنے جا رہا ہے ، جس میں ادب کی دنیا میں آنے والی تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ چہارشنبہ کو جاری کردہ ایک سرکاری ریلیز کے مطابق یہ پروگرام ثقافت کی وزارت، ساہتیہ اکادمی کے تعاون سے راشٹرپتی بھون کے ثقافتی مرکز میں منعقد کیا گیا ہے ۔ اس کا موضوع ہے ’’ادب کتنا بدل گیا ہے؟‘‘ صدر دروپدی مرمو جمعہ کو اس کانفرنس کا افتتاح کریں گی۔ اس پروگرام میں ثقافت اور سیاحت کے وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت بھی موجود ہوں گے۔ کانفرنس میں ملک بھر سے نامور ادیبوں کو مدعو کیا گیا ہے ۔ کانفرنس کے دوران مختلف سیشنوں میں کوی سمیلن اور – سیدھے دل سے ، ہندوستان کا نسائی ادب: نئی راہیں بنانا، ادب میں تبدیلی بمقابلہ تبدیلی ادب اور عالمی تناظر میں ہندوستانی ادب کی نئی سمتوں جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
کانفرنس کا اختتام دیوی اہلیہ بائی ہولکر کی کہانی کے ساتھ ہوگا۔