رام۔۔ رام کہتے رہو تو صدفیصد جیتیں گے : ہیرالال ناگر

   

جے پور ۔ ترقی کے ذریعے الیکشن نہیں جیتا جا سکتا، یہ ایک بڑی غلط فہمی ہے، لوگوں سے ملتے رہو، رام۔ رام کہتے رہو، تو صد فیصدجیتیں گے… یہ بات راجستھان کے وزیر توانائی ہیرالال ناگر نے کہی ہے۔ ان کا یہ بیان اب لوگوں میں بحث کا موضوع بن گیا ہے۔ انہوں نے یہ بات کوٹا کے سیمالیہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی، جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔دراصل توانائی کے وزیر ہیرالال نگر سنگوڈ اسمبلی حلقہ کے دورے پر تھے۔ اس دوران انہوں نے کئی پروگراموں میں شرکت کی۔ انہوں نے سملیا کے لکشیا واٹر پارک اینڈ ریزورٹ میں بی جے پی کارکنوں کے ساتھ ملاقات کی۔ اسی ملاقات میں انہوں نے کارکنوں کو الیکشن جیتنے کی ٹپس دیتے ہوئے کہا کہ ترقی کے نام پر الیکشن نہیں جیتا جا سکتا۔وزیر توانائی نے کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب کو ترقیاتی منصوبوں کی فکر ہے لیکن میں ایک بات کہنا چاہتا ہوں کہ اگر کوئی کہے کہ کسی نے ترقی کے ذریعے الیکشن جیتا ہے تو یہ غلطی نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ ترقی سے کوئی الیکشن نہیں جیتا جاتا۔