رام مندر اور چیف منسٹر یو پی کو بم سے اڑانے کی دھمکی

   

زبیراور عالم کے نام سے ای میل آئی ڈی بنانے والے تاہر سنگھ اور اوم پرکاش گرفتار

لکھنؤ: اتر پردیش کے چیف منسٹرٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو بم سے اڑانے کے الزام میں پولیس نے دو لوگوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر یہ دھمکی دی تھی، جس کے بعد پولیس حرکت میں آ گئی اور تفتیش شروع کر دی۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر ان لوگوں نے رام مندر اور یوگی آدتیہ ناتھ کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی تھی۔ تفتیشی افسران نے اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ ملزمین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق دونوں سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ایک بیان کے مطابق، اتر پردیش کی اسپیشل ٹاسک فورس کی ایک ٹیم نے لکھنؤ کے گومتی نگر کے وبھوتی کھنڈ علاقے سے تاہر سنگھ اور اوم پرکاش مشرا کو گرفتار کیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں نے نومبر میں @iDevendraOffice ہینڈل کا استعمال کرتے ہوئے ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں آدتیہ ناتھ، ایس ٹی ایف کے سربراہ امیتابھ یش اور ایودھیا کی رام مندر کو یہ دھمکی دی تھی۔ پولیس نے بتایا کہ یہ دھمکی ای میل آئی ڈی [email protected] اور [email protected] کی مدد سے دی گئی تھی۔ جب دونوں ای میل آئی ڈی چیک کیے تو پتہ چلا کہ تاہر سنگھ نے ای میل اکاؤنٹس بنائے اور اوم پرکاش مشرا نے دھمکی آمیز پیغامات بھیجے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ سنگھ اور مشرا دونوں گونڈا کے رہنے والے ہیں اور ایک پیرا میڈیکل انسٹی ٹیوٹ میں کام کرتے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ایس ٹی ایف معاملے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔