رام مندر ٹرسٹ: سادھوؤں سنتوں کی آپس میں ناراضگیاں، امیت شاہ نے ایسے شخص کو ٹرسٹ میں شامل کردیا ہے جس کا رام جنم بھومی سے کوئی واسطہ نہیں: مہنت نرتیہ داس

,

   

ایودھیا: وزیر اعظم نریندر مودی نے دو دن قبل لوک سبھا میں ایودھیا میں واقع رام مندر تعمیر کے لئے ٹرسٹ بنانے کا اعلان کیا ہے۔ ٹرسٹ کے صدر مہنت نرتیہ گوپال او رسکریٹری چمپت رائے ہوں گے۔ یہ دعوی مہنت نرتیہ گوپال داس کے جانشین مہنت کمل نین داس نے کیاہے۔ انہوں نے بتایا کہ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے فون پر انہیں اس بات کی یقین دہائی کروائی ہے۔ اس ٹرسٹ میں 15 ارکان ہوں گے لیکن ٹرسٹ میں شری رام جنم بھومی نیاس کے صدر مہنت نرتیہ گوپال داس کا نام نہیں تھا۔ اس پرسنتوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایودھیا کے منی رام داس میں اجلاس منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر مہنت نرتیہ گوپال داس نے کہا کہ اس ٹرسٹ کی تشکیل سے سنت و مہنتوں کی بے عزتی ہوتی ہے،

جنہوں نے اپنی پوری زندگی وقف کردی ہے۔ ان کا ٹرسٹ میں کہیں بھی نام نہیں ہے۔ مہنت نرتیہ گوپال داس کے جانشین کمل داس نے کہا کہ ہم کاس ٹرسٹ کوماننے سے انکار کرتے ہیں۔ اس ٹرسٹ میں وشنو سماج کے سنتوں کی بے عزتی کی گئی ہے جو رام کے نام پر قربانیاں دیں انہیں کو ٹرسٹ سے دور رکھا گیا۔ انہوں نے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ پر اپنی شدید ناراضگی ظاہرکرتے ہوئے کہا کہ ٹرسٹ میں ایودھیا کے سابق شاہی گھرانے کے وملیندر موہن پرتاپ مشرا کو شامل کیاگیا ہے جب کہ وہ سیاست سے وابستہ ہیں۔رام جنم بھومی تحریک سے ان کا کوئی واسطہ نہیں ہے لیکن ٹرسٹ میں ا ن کا نام شامل کیا گیا۔ سنت سماج اس کی مخالفت کرتا ہے۔رام نندی وشنو ہی رام جنم بھومی کا صدر ہوگا۔ آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت کو ٹرسٹ کا سرپرست اعلی بنانے کے مطالبہ کو لے کر ایودھیا میں مہنت پرم ہنس داس بھوک ہڑتال پر بیٹھ گئے ہیں۔