ایودھیا(اترپردیش): شری رام جنم بھومی تیرتھ شیتر ٹرسٹ کا ہونے 3 اور 4 مارچ کو منعقد ہونے والا اجلاس ملتوی ہوگیا۔ ذرائع نے بتایا کہ ملتوی ہونے کی وجہ ٹرسٹ کے اراکین کی عدم دلچسپی و غیر حاضری ہے۔ اس اجلا س میں رام مندر کی تعمیر کی تارخ کو قطعیت دیا جانے والا تھا۔ذرائع کے مطابق ایک خانگی کمپنی نے رام مندر کی مکمل تعمیر کیلئے مالی امداد کی پیش کش کی ہے۔ ٹرسٹ کے ذرائع نے بتایا کہ 2 اپریل رام نومی کے موقع پر رام مندر کے مقام پر خصوصی پوجا منعقد کی جائے گی۔ اس پوجا میں وزیر اعظم نریندر مودی کی بھی شرکت متوقع ہے۔ ٹرسٹ کے چیر مین نری پیدرا مشرا نے انجینئروں کے ساتھ مندر کے مقام کا دورہ کیا۔