رام مندر کی تعمیر سے زیادہ انسانوں کا تحفظ ضروری

,

   

۔24 گھنٹے میں ایودھیا تنازعہ حل کرنے یوگی کے دعویٰ پر اکھیلیش کا ردعمل
نئی دہلی /27 جنور ی (سیاست ڈاٹ کام) صدر سماج وادی پارٹی اکھلیش یادو نے آج چیف منسٹر یو پی آدتیہ ناتھ یوگی پر تنقید کی جنہوں نے کہا تھا کہ اگر سپریم کورٹ رام مندر مسئلہ پر فیصلہ کرنے سے قاصر ہے تو یہ مسئلہ ان کے حوالے کردیں تو وہ 24 گھنٹے کے اندر اسے حل کردیں گے ۔ اکھلیش نے کہا کہ ملک کو رام مندر کی تعمیر سے زیادہ انسانوں کے تحفظ کی ضرورت ہے ۔ کسانوں اور غریب عوام اپنی بقاکی جدوجہد کررہے ہیں اور یہ حکومت ہے کہ رام مندر مسئلہ پر اٹکی ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں چیف منسٹر یوگی کو 90 دن کی مہلت دیتا ہوں کہ وہ ریاست کے غریبوں کے مسائل حل کردکھائیں ۔ کسانوں کی زندگیاں بچائیں جو اپنی فصلوں کے نقصان کی وجہ سے تباہ ہوگئے ہیں ۔ ہم نے ابھی /26 جنوری کا جشن منایا ہے ۔ اگر یوگی جیسے چیف منسٹر /26 جنوری پر ایسی سوچ رکھتے ہیں تو آپ تصور کرسکتے ہیں کہ وہ کس طرح کے چیف منسٹر ہیں ۔