رام مندر کی تعمیر کیلئے تمام دستوری گنجائشوں کا جائزہ :یوگی

   

مسلم لیگ کو دوبارہ سبز وائرس قرار دینے پر مسلم رائے دہندوں کی برہمی
بریلی / میرٹھ ۔(یو پی) ۔ /9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر یوپی یوگی آدتیہ ناتھ نے آج کہا کہ بی جے پی ایودھیا میں رام مندر تعمیر کرے گی اور تمام دستوری گنجائشوں کا جائزہ لیا جارہا ہے تاکہ جلد از جلد اس تعمیر کو ممکن بنایا جاسکے ۔ انہوں نے بی ایس پی کی صدر مایا وتی پر الزام عائد کیا کہ وہ دلت عوام کے جذبات سے کھلواڑ کررہی ہیں ۔ میرٹھ سے موصولہ اطلاع کے بموجب مسلم لیگ کو سبزز وائرس اور ہندو دشمن قرار دیتے ہوئے چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ نے مسلم اور ہندو رائے دہندوں کو یکساں طور پر برہم کردیا ۔ وہ بجرنگ دل کے ایک جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے جس میں انہوں نے اپنے ہرے وائرس کے تبصرے کا اعادہ کیا ۔ کل بھی انہوں نے مسلم لیگ کو ہرا وائرس قرار دیا تھا جس پر سخت تنقید ہوئی تھی ۔