رام پورہاٹ قتل عام: جانچ میں سی بی آئی کو مشکلات سامنا

   

کولکاتا : رام پورہاٹ قتل عام کی تحقیقات کررہی سی بی آئی کو اب تک سی سی ٹی وی کیمرے کی ہارڈ ڈسک بازیافت نہیں ہوسکی ہے جس کی وجہ سے سونا شیخ کے گھر پر حملہ کرنے والوں کی شناخت کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے ۔سی بی آئی کے ذرائع کے مطابق اگر سی سی ٹی وی کا ہارڈڈسک برآمدہوجاتا تو آسانی سے ملزمین کی شناخت ہوسکتی تھی۔ 21 مارچ کی رات سونا شیخ کے گھر پر کس نے حملہ کیا؟ آگ کس نے لگائی؟ سی بی آئی کے افسران شاہدین سے مسلسل پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔ اس دوران سی بی آئی نے لالن شیخ کے گھر کے سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج سے معلومات اکٹھی کرنے کی کوشش کی۔ ادھر لالن شیخ کا خاندان واقعہ کے بعد سے علاقہ سے باہر ہے ۔