رام چرن کا ایرپورٹ پر شاندار استقبال

   

نئی دہلی۔ فلم آرآرآر اسٹار رام چرن جمعہ کی صبح یہاں اندرا گاندھی بین الاقوامی ایرپورٹ کے وی آئی پی میں ہنگامہ خیز حالت میں پہنچے۔ ان کے ساتھ ان کی اہلیہ اپاسنا کمینی بھی تھیں۔ وہ اس لمحے کو منانے کے لیے ایک ساتھ موجود تھے جب 13 مارچ کو ایم ایم کیروانی کی تحریرکردہ ناٹو ناٹو نے95 ویں اکیڈمی ایوارڈز میں بہترین اوریجنل گانے کا آسکر ایوارڈ جیتاہے۔ اداکار وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کریں گے اور آبائی شہر حیدرآباد واپس جانے سے قبل دہلی میں اپنے قیام کے دوران ایک نیوز میگزین کے ذریعہ منعقدہ ایک کانفرنس سے خطاب کیا۔انہوں نے ٹاٹوناٹو کو قومی گانا قرار دیا ہے ۔