راون نے بھگوان رام کا ”تیر اور کمان“ پر قبضہ کرلیا۔ ادھوٹھاکرے

,

   

ممبئی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے ”تیرا کمان“ کے نشانہ کو شیوسینا کے دونوں فریقین کو مجوزہ اندھیری ایسٹ اسمبلی انتخابات میں استعمال کرنے سے روکتے ہوئے منجمد کرنے کے ایک روز بعد مہارشٹرا کے سابق چیف منسٹر ادھوٹھاکرے نے باغی شنڈے گروپ پر برستے ہوئے کہاکہ ”بھگوان رام کا کمان اور تیر40سرو ں والے راؤن نے منجمد کردیاہے“۔

ایک فیس بک لائیو میں ٹھاکرے نے کہاکہ ”الیکشن کمیشن سے مجھے ایسے فیصلے کی توقع نہیں تھی۔ میرا عدلیہ پر بھروسہ ہے۔ ہمیں انصاف ملے گا۔ 40سروں والے راؤن نے بھگوان رام کی تیر کمان منجمد کردی ہے۔میں غم گین ہوں مگر برہم بھی کیونکہ تم نے تمہاری کے ماں کے سینے پر خنجر گھونپا ہے۔ اگر حوصلہ ہے تو بالا صاحب کے نام کا استعمال نہ کریں“۔

شیو سینا سربراہ نے کہاکہ ”ادھوٹھاکرے کون ہے؟ لوگ مجھے جانتے ہیں کیونکہ میرا نام ادھو بالا صاحب ٹھاکرے ہے“۔ انہوں نے کہاکہ شیو سینا کا قیام مہارشٹرا کے مفاد میں مراٹھی لوگوں کی فلاح کے لئے قائم کی گئی ہے۔ شیوسینا کے کہانی سناتے ہوئے ٹھاکرے نے کہاکہ ”ہمارا شیواجی پارک میں ایک بی ایچ کے کا فلیٹ تھا۔ میرے دادا نے بالا صاحب سے کہاکہ ایک تنظیم قائم کریں کیونکہ اپنے مسائل لے کر بہت سارے لوگ آتے ہیں۔

بالا صاحب نے کہاکہ مذکورہ سونچ تو ہے۔ پربھو دھنکر نے بالا صاحب سے تنظیم کانام شیو سینا رکھنے کوکہا۔ اس طرح شیو سینا شروع ہوئی ہے“۔ٹھاکرے نے کہاکہ شنڈے گروپ کوبی جے پی اپنے ذاتی مفاد کے لئے استعمال کررہی ہے جب مقصد پورا ہوجائے گاتو وہ اس کو نکال پھینکے گی۔ انہو ں نے کہاکہ ”ان لوگوں (شنڈے گروپ) سے زیادہ ان کے پس پردہ موجود لوگ خوش ہورہے ہوں گے۔

شیوسینا کو توڑ کر تم کو کیاملا؟ شیوسینا کے نام سے تمہارا کیارشتہ ہے؟شنڈے دھڑے کو یہ بات سمجھ نہیں آرہی ہے کہ بی جے پی ان کا استعمال کررہی ہے۔ جب استعمال ختم ہوجائے گا‘ وہ انہیں شراب کی خالی بوتل کی طرح پھینک دیں گے“۔

انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے ہفتہ کے روزشیو سینا کے نشان کو منجمد کردیاہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ ”الیکشن کمیشن کے احکامات کے بعد ہم نے تین نشانات ترشول‘ ابھرتا سورج اورمشعل دئے ہیں۔ ان نے تین نام شیو سینا بالا صاحب ٹھاکرے‘ شیوسینا بالا صاحب پربودھنکر ٹھاکرے‘ شیو سینا ادھوٹھاکرے بھی دئے ہیں“۔

مذکورہ ادھوٹھاکرے نے کہاکہ شیو سینا نے اندھیری ایسٹ اسمبلی ضمنی الیکشن کے لئے تین نام اورتین نشان الیکشن کمیشن کو دئے ہیں۔شیوسینا کے نشان”کمان او رتیر“ پر چل رہی کشیدگی کے بیچ الیکشن کمیشن نے ہفتہ کے روز پارٹی کے دونوں باغی گروپوں کو مجوزہ اسمبلی ضمنی انتخابات میں استعمال کرنے سے روک دیا ہے جو 3نومبر کوہونے والے ہیں۔

مہارشٹرا میں شیو سینا کے باغی گروپ نے بی جے پی کے ساتھ ہاتھ ملاتے ہوئے شیوسینا سربراہ ادھوٹھاکرے کے زیرقیادت مہاوکاس اگھاڑی حکومت کو کانگریس اور این سی پی کے ساتھ اتحاد پر مشتمل تھی‘ کا تختہ الٹ کر اپنی حکومت قائم کی تھی۔

اس گروپ کی قیادت شیوسینا کے باغی لیڈر یکناتھ شنڈے کررہے ہیں جو فی الحال مہارشٹرا کے چیف منسٹر بنے ہوئے ہیں جبکہ سابق وزیر اعلی چیف منسٹر اور بی جے پی قائد دیویندر فنڈناویس ریاست کے نئے وزیراعلی کے خدمات انجام دے رہے ہیں۔