راکیش ٹکیت کو دہلی پولیس نے حراست میں لیا، بعد میں کیا رہا، مظاہرین سے ملاقات کے لیے جا رہے تھے جنتر منتر

   

بے روزگار یونین کے مظاہرین سے ملنے جا رہے کسان لیڈر راکیش ٹکیت کو دہلی پولیس نے اتوار کو مختصر وقت کے لیے حراست میں لے لیا۔ تاہم معلومات کے مطابق انہیں بعد میں رہا کر دیا گیا ہے۔ پولس کسان لیڈر کو مدھو وہار تھانے لے گئی تھی۔ اسپیشل سی پی لا اینڈ آرڈر دیپیندر پاٹھک نے بھی کہا تھا کہ ٹکیت کو حراست میں لینے کے فوراً بعد رہا کردیا جائے گا۔ راکیش ٹکیت نے ٹویٹ کیا تھا کہ ‘حکومت کے کہنے پر کام کرنے والی دہلی پولیس کسانوں کی آواز کو نہیں دبا سکتی۔ یہ گرفتاری ایک نیا انقلاب لائے گی۔ یہ جدوجہد آخری سانس تک جاری رہے گی۔