راہول، گہلوت اور پائلٹ کی تقریب میں شرکت

   

جے پور: کانگریس لیڈر راہول گاندھی، راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت اور سابق نائب وزیر اعلی سچن پائلٹ ہماچل پردیش کے نئے وزیر اعلی سکھویندر سنگھ سکھو کی حلف برداری تقریب میں شرکت کی۔ اطلاع کے مطابق راہول گاندھی، اپنی بھارت جوڑو یاترا کے 95ویں دن کی صبح 6.00 بجے یاترا کی شروعات کرتے ہوئے، 13 کلومیٹر پیدل چلنے کے بعد شملہ کیلئے روانہ ہوئے۔گہلوت اور پائلٹ بھی شملہ کے لیے روانہ ہوئے اور تینوںقائدین نے وزیر اعلیٰ کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی۔ تقریب کے بعد راہول گاندھی راجستھان واپس ہوئے اور اتوار کی باقی نو کلومیٹر کی شام کی پیدل یاترا مکمل کی۔