راہول اور پجارا کو بہترین موقع : ہربھجن

   

نئی دہلی۔ ہندوستانی ٹیم کے سابق اسپنر ہربھن سنگھ نے کہا کہ آسٹریلیا کیخلاف ٹسٹ سیریز میں کپتان ویراٹ کوہلی کی عدم موجودگی میں کے ایل راہول اور چتیشور پجارا کے پاس خودکو ثابت کرنے کا بہترین موقع ہے۔ ہربھجن نے کہا کہ راہول اور چتیشور پجارا بڑے کھلاڑی ہیں اور انہیں کوہلی کی غیرموجودگی میں خود کو ثابت کرنے کا بہترین موقع ہوگا۔ کوہلی ایک بڑے کھلاڑی ہیں اور وہ آسٹریلیا دورہ پر جاتے ہیں تو وہ رنز بناتے ہیں لیکن پہلے ٹسٹ کے بعد ان کی وطن واپسی پر راہول اور پچارا خود کو ثابت کرسکتے ہیں۔