راہول شیوشنکر نے ٹائمز ناؤ سے استعفیٰ دیدیا

,

   

چیانل کے تمام واٹس ایپ گروپ سے شیو شنکر نکل گئے ہیں‘ جس میں ایڈیٹوریل گروپ بھی شامل ہے
ایک حیران کردینے والے اقدام میں ٹائمز ناؤ کے ایڈیٹر ان چیف اور پرائم ٹائم نیوز اینکر راہول شیو شنکر نے چیانل کو اپنے استعفیٰ پیش کردیاہے۔

دی نیوز منٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق چیانل کے تمام واٹس ایپ گروپ سے شیو شنکر نکل گئے ہیں‘ جس میں ایڈیٹوریل گروپ بھی شامل ہے۔ شیو شنکر کے اچانک استعفیٰ اور مستقبل کے منصوبے ابھی واضح نہیں ہیں۔

شیوشنکر 2005میں ٹائمز ناؤ میں اس وقت شامل ہوئے تھے جب ارنب گوسوامی (جو اب رپبلک ورلڈ کے سربراہ ہیں)اس وقت ایڈیٹر ان چیف تھے۔ شیوشنکر نے 2013-2016کے درمیان چیانل چھوڑ کر نیو ز ایکس میں ایڈیٹر ان چیف کا رول ادا کررہے تھے۔

تاہم ان کی 2016میں گوسوامی کے چلے جانے کے بعد اسی چیانل میں واپسی ہوئی تھی۔

حال ہی میں اے بی پی نیوز کی پرائم ٹائم نیوز اینکر روبیکا لیاقت نے چیانل چھوڑ کر بھارت24چیانل میں شمولیت حاصل کرلی ہے۔

ایسی بھی خبرہے کہ وہ بہت جلد اپنا ایک آزاد یوٹیوب چیانل شروع کررہی ہیں۔