راہول پر جرمانہ

   

نئی ممبئی۔ لکھنؤ سوپر جائنٹس کے کپتان کے ایل راہول پر انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے خلاف میچ کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر ان کی میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ ایک ریلیز میں آئی پی ایل نے کہا کہ راہول نے آئی پی ایل کوڈ آف کنڈکٹ کا لیول ون جرم کیا ہے اور جرمانہ قابل قبول ہے۔راہول کے ساتھی مارکس اسٹونیس کو بھی اسی میچ کے دوران آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سرزنش کی گئی ہے۔ آر سی بی نے منگل کی رات کھیلا گیا میچ 18 رنز سے جیت لیا۔ یہ واضح نہیں کیا گیا کہ دونوں کھلاڑیوں نے ضابطہ اخلاق کی کیا خلاف ورزیاں کیں۔