راہول کی یاترا مہاراشٹرا میں داخل‘ ناسک میں کسانوں سے خطاب

   

کسانوں کے مطالبات نظرانداز کرنے کیلئے مودی حکومت پر تنقید ‘شرد پوار اور سنجے راؤت بھی شریک

ناسک: راہول گاندھی کی قیادت میں کانگریس کی ’بھارت جوڑو نیائے‘ مہاراشٹرا میں داخل ہو چکی ہے اور اپنے آخری مرحلہ میں ہے۔ راہول نے آج ناسک میں زرعی پیداوار مارکیٹ کمیٹی میں کسانوں کے جلسہ میں شرکت کی۔ اس میں این سی پی کے سربراہ شرد پوار، شیو سینا (ادھو گروپ) کے لیڈر سنجے راؤت بھی موجود تھے۔راہول گاندھی نے کسانوں کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک کوئی شخص کسان کی حالت زار کو نہیں سمجھتا اور کسان کی محنت کا احترام نہیں کرتا وہ کسان کی مدد نہیں کر سکتا۔ ہماری حکومت کے دروازے آپ کے لیے ہمیشہ کھلے رہیں گے۔ آپ محسوس کریں گے کہ دہلی میں ایسی حکومت ہے جو کسانوں کا دفاع کرتی ہے۔راہول گاندھی نے کہاکہ ملک میں سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی، بے روزگاری، حصہ داری اور کسانوں کا مسئلہ ہے لیکن اس پر کبھی کوئی بات نہیں کی جاتی ہے۔ پچھلے 10 سالوں میں وزیر اعظم مودی کی حکومت نے آپ کا کتنا قرضہ معاف کیا؟ آج کسان دہلی کے رام لیلا میدان میں کھڑے ہیں۔ مودی حکومت نے آپ کے ایک روپے کا قرضہ بھی معاف نہیں کیا لیکن ارب پتیوں کا 16 لاکھ کروڑ روپے کا قرضہ معاف کر دیا گیا۔راہول گاندھی نے مزید کہا کہ آج ملک کے سب سے بڑے مسائل کسانوں، اگنی ویر، بے روزگاری، مہنگائی اور شراکت داری سے متعلق ہیں لیکن ان مسائل پر میڈیا میں کوئی بحث نہیں ہوتی۔ وہاں صرف مودی جی، بالی ووڈ ستارے اور پاکستان کی بات ہوتی ہے۔ آج میڈیا صرف عوام کا دھیان ہٹانے کا کام کر رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ آج ملک کے کسانوں کو چاروں طرف سے گھیرا جا رہا ہے۔ کسانوں کو فصل کا صحیح دام نہیں ملتا، فصل کے نقصان پر بیمہ کی رقم نہیں ملتی اور ان پر جی ایس ٹی کا بوجھ بھی ڈال دیا گیا ہے۔ اگر کسانوں کو چوٹ پہنچائی جا رہی ہے تو علاج بھی کرنا ہوگا۔ اس لیے قرض معافی، فصل کا صحیح دام، ایم ایس پی کی ضمانت اور فصل بیمہ یوجنا و جی ایس ٹی کو صحیح طریقے سے نافذ کرنا ہی صحیح علاج ہوگا۔راہول گاندھی نے کہا کیہ کسانوں پر مختلف قسم کے ٹیکس لاگو کیے جا رہے ہیں۔ کانگریس اس جی ایس ٹی کا مطالعہ کرے گی اور ایک ٹیکس کا پروویژن کرے گی۔ ہماری پوری کوشش رہے گی کہ کسان جی ایس ٹی میں نہ رہیں۔اس موقع پر سنجے راؤت نے کہا کہ راہول گاندھی عام لوگوں کی بات سنتے ہیں اور ان پر اپنے خیالات نہیں تھوپتے ہیں۔ پہلے ہم کہتے تھے کہ اندرا گاندھی آئی ہیں، نئی روشنی لائی ہیں۔ آج کے وقت میں ہندوستان اور مہاراشٹرا کے لیے وہ روشنی راہول گاندھی ہیں۔اس اجلاس سے قبل راہول نے ناسک میں روڈ شو بھی کیا۔ بھارت جوڈو نیائے یاترا 14 جنوری کو منی پور سے شروع ہوئی تھی۔ تقریباً 6700 کلومیٹر طویل مارچ 15 مارچ کو تھانے میں داخل ہوگا۔ تھانے میں اپنے قیام کے دوران راہول گاندھی مراٹھا جنگجو چھترپتی شیواجی اور سماجی مصلح باباصاحب امبیڈکر کے مجسموں پر گلہائے عقیدت پیش کریں گے۔نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے ایم ایل اے (شرد چندر پوار) اور مہاراشٹر اکے سابق وزیر جتیندر اوہاد کے مطابق یاترا 17 مارچ کو ممبئی میں ایک ریالی کے ساتھ ختم ہوگی۔ راہول گاندھی کی بھارت جوڑو نیائے یاترا منی پور سے شروع ہوئی تھی جو شمالی ہند کی مختلف ریاستوں کا احاطہ کرتے ہوئے مممبئی میں ختم ہورہی ہے ۔ قبل ازیں راہول گاندھی نے بھارت جوڑو یاترا کنیا کماری سے کشمیرتک کی تھی ۔ دونوں یاتراوں میں عوام کی جانب سے شاندرا ردعمل کا اظہار کیا

مہالکشمی یوجنا خواتین کا تحفظ، عزت اور خوشحالی کی گیارنٹی:راہول

نصف آبادی کی بہتر صحت، سلامتی اور خوشحالی کی ضمانت، ہرگاؤں میں چھوٹے کاروبار شروع کرنے میں مدد ملے گی

نئی دہلی: کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے پارٹی صدر ملکارجن کھڑگے کی طرف سے غریب خاندانوں کی خواتین کو ہر سال ایک لاکھ روپے دینے کے اعلان کو انقلابی قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس مہالکشمی یوجنامیں ملک کی خواتین کا تحفظ عزت اور خوشحالی کی گارنٹی یقینی کی گئی ہے ۔راہول نے آج ایکس پر پوسٹ کیا ‘‘مہالکشمی صرف ایک اسکیم نہیں ہے بلکہ آدھی آبادی کی بہتر صحت، سلامتی، وقار اور خوشحالی کی گارنٹی ہے ۔ ملک کی ہر غریب خاتون کو ‘مہالکشمی یوجنا’ کو بہت غور سے سمجھنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہاکہ کانگریس نے ہر غریب خاندان کی ایک خاتون کو مہالکشمی مان کر اور اس کے کھاتے میں ہر سال ایک لاکھ روپے جمع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ خواتین وہ ‘گھر کا بینک’ ہوتی ہیں جن کے پاس جانے والا ایک ایک روپیہ خاندان کو مضبوط بنانے کے لیے استعمال ہوتا ہے اور مضبوط خاندان ہی ایک مضبوط معاشرے کی بنیاد ہوتے ہیں۔راہول نے کہاکہ کسی خاتون کو اب کسی کے سامنے ہاتھ پھیلانے یا نظریں جھکانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ گھر کی عورت پڑھائی، کمائی اور ادویات کا بوجھ اپنے کندھوں پر اٹھا سکے گی۔ خواتین کے ہاتھ میں ایک لاکھ کا مطلب خاندان کو درپیش کسی بھی ناگہانی آفت کے خلاف انشورنس بھی ہے ۔انہوں نے غریب گھروں کی خواتین کو ذہن میں رکھتے ہوئے بنائی گئی اس اسکیم کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا ‘‘یہ اسکیم بڑی تعداد میں چھوٹے سرمایہ کاری کے کاروبار شروع کرنے میں مدد دے گی اور ہر گاؤں میں خواتین کو کاروباری بھی بنائے گی۔ کانگریس ملک کے روشن مستقبل کے لیے خواتین کی امنگوں میں سرمایہ کاری پر یقین رکھتی ہے ۔ جدوجہد کے دن ختم ہو گئے ، اب خوشی آپ کی منتظر ہے ۔
بی جے پی ٹیموں سے ہوشیاررہنا ہوگا : فاروق عبداللہ
سری نگر: جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے جمعرات کے روز کہاکہ پارٹی کے بنیادی موقف میں ذرا برابر بھی فرق نہیں آیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ عوام کو بی جے پی کی اے ، بی ، سی اور ڈی ٹیموں سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے ۔ان باتوں کا اظہار موصوف نے پارٹی ہیڈ کواٹر پر منعقدہ ایک اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہاکہ نیشنل کانفرنس جموں و کشمیر میں امن و استحکام کی بحالی اور تعمیر و ترقی کیلئے کام کیا ہے اور آگے بھی کریگی ۔انہوں نے کہاکہ عوام کی ہر حال میں خدمت کرنا نیشنل کانفرنس کا بنیادی اصول رہا ہے اور پارٹی آج بھی اپنے سنہری اصولوں پر کاربند ہے ۔ مرحوم شیخ محمد عبداللہ کی اس جماعت نے ہمیشہ عوام کو ہی طاقت کا سرچشمہ ماناہے اور آج بھی مانتی ہے ۔
گیا ۔