راہول گاندھی نے بھٹی وکرامارکا کی پدیاترا کی ستائش کی

   

حیدرآباد 31 مارچ (سیاست نیوز) کانگریس قائد راہول گاندھی نے عوامی مسائل کیلئے سی ایل پی لیڈر بھٹی وکرامارکا کی پدیاترا کی ستائش کی ہے۔ راہول گاندھی نے کہاکہ کانگریس پارٹی ہمیشہ عوامی مسائل پر جدوجہد میں یقین رکھتی ہے اور بھٹی وکرامارکا نے عوام سے ملاقات کا جو پروگرام شروع کیا وہ اُس کی تائید کرتے ہیں۔ راہول گاندھی کے طلب کردہ سینئر قائدین کے اجلاس میں بھٹی وکرامارکا شریک نہیں تھے ۔ اُنھوں نے پدیاترا کی تفصیلات روانہ کی تھیں۔ راہول گاندھی نے آج اپنا پیام روانہ کرکے پدیاترا کی تائید کی۔ بھٹی وکرامارکا نے کہاکہ اُنھیں ہائی کمان سے نیا حوصلہ ملا ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ راہول گاندھی کے پارلیمنٹ کے باہر احتجاج کی تائید میں کھمم میں کانگریس نے مظاہرہ کیا ۔ اُنھوں نے کہاکہ مودی حکومت پٹرول اور ڈیزل کے علاوہ پکوان گیاس کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کررہی ہے۔ ر