فلمی اداکارہ پونم کور ، عثمانیہ یونیورسٹی کے طلبہ اور بافندے بھی بھارت جوڑو یاترا کا حصہ
حیدرآباد ۔ 29 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : راہول گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا میں فلمی اداکارہ پونم کور کے علاوہ عثمانیہ یونیورسٹی ، یونیورسٹی جے اے سی کے طلبہ اور کانگریس کے قائدین نے شرکت کی ۔ راہول گاندھی نے قبائیلوں کے ساتھ مل کر ان کا روایتی ڈانس بھی کیا ۔ راہول گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا چوتھے دن کا ضلع محبوب نگر کے دھرما پور سے آغاز ہوا ۔ ان کے ساتھ کانگریس کے قائدین ملو بٹی وکرامارک ، رکن اسمبلی ستیااکا اے آئی سی سی سکریٹریز مدھو گوڑ یشکی ، ومشی چند ریڈی کے علاوہ دوسروں نے بھی شرکت کی ۔ عثمانیہ یونیورسٹی کے طلبہ نے بھی پدیاترا میں حصہ لیتے ہوئے اپنے مسائل سے راہول گاندھی کو واقف کرایا اور مسائل پر مشتمل پلے کارڈ تھامے ہوئے تھے ۔ ان پلے کارڈس کو راہول گاندھی نے دیکھ کر ان کے مسائل کے بارے میں معلومات حاصل کی ۔ فلمی اداکارہ پونم کور نے بھی راہول گاندھی کی پدیاترا کا حصہ بنی ۔ بافندوں کے مسائل سے پونم کور نے راہول گاندھی کو واقف کرایا ۔ اس کے علاوہ بافندوں کی نمائندگی کرنے والے قائدین نے مرکزی حکومت کی جانب سے نافذ کردہ 5 فیصد جی ایس ٹی کو برخاست کرنے اور پکوان گیس کی قیمتوں میں کمی کے لیے مرکزی حکومت پر دباؤ بنانے کا راہول گاندھی سے مطالبہ کیا ۔ راہول گاندھی نے قبائیلوں کے ساتھ ان کے روایتی ڈانس پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے جوش و خروش کا مظاہرہ کیا اور ان سے ملاقات میں مسائل پر تبادلہ خیال کیا ۔ کانگریس کے فلور لیڈر بٹی وکرامارک رکن اسمبلی ستیا اکا کے علاوہ دوسرے قائدین نے قبائیلوں کے مسائل سے راہول گاندھی کو واقف کرایا ۔ راہول گاندھی نے جو روایتی ڈانس کیا ۔ اس کو ’ پرمریکر ‘ کہا جاتا ہے جس میں خواتین سبز رنگ کی ساڑیاں زیب تن کرتی ہیں اور ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑتے ہوئے ڈانس کرتی ہیں ۔ اس ڈانس میں مرد بھی اپنے روایتی لباس میں شامل رہتے ہیں ۔۔ن