راہول گاندھی پر ای راجندر کے ریمارکس کی جگا ریڈی نے کی مذمت

   

حیدرآباد ۔ 23 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : سابق وزیر اور حلقہ لوک سبھا ملکاجگیری سے بی جے پی کے امیدوار ایٹالہ راجندر کے ریمارکس کی مذمت کرتے ہوئے جنہوں نے کہا کہ راہول گاندھی کبھی بھی ملک کے وزیراعظم نہیں بنیں گے ۔ پی سی سی ورکنگ پریسیڈنٹ ٹی جگا ریڈی نے کہا کہ راہول گاندھی ایک قد آور شخصیت ہیں اور ایٹالہ راجندر کا قد و قامت ایسا نہیں ہے کہ ان پر تنقید کرسکے ۔ گاندھی بھون میں ایک پریس کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے سنگاریڈی کے سابق رکن اسمبلی نے کہا کہ ملک کو راہول گاندھی جیسے قائد کی شدید ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ’ ملک کو کانگریس قائد راہول گاندھی کی قیادت کی ضرورت ہے اور یہ وقت تقاضہ ہے تاکہ مجموعی ترقی ، تمام طبقات کی فلاح و بہبود اور اہم طور پر ملک کے سیکولر ڈھانچے کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے ‘ ۔۔