نئی دہلی، 16 جولائی (یو این آئی) لوک سبھا میں قائدِ اپوزیشن اور کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی جمعہ 17 جولائی کو اتراکھنڈ کی راجدھانی دہرادون میں ‘چھاتروں کی گونج’ پروگرام میں حصہ لیں گے ۔کانگریس نے آج مسٹر گاندھی کے پروگرام کی معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ راہول جمعہ کی شام 19.30 بجے دہرادون میں ریس کورس روڈ پر واقع بنو اسکول میدان میں ‘چھاتروں کی گونج’ پروگرام سے خطاب کریں گے ۔ پارٹی نے بتایا کہ یہ پروگرام تعلیم، پیپر لیک اور نوجوانوں کے مسائل پر مرکوز رہے گا۔ راہول گاندھی نے گزشتہ ماہ راجستھان کوٹا میں پیپر لیک کے خلاف مہم ‘چھاتروں کی گونج’ پروگرام سے خطاب کیا تھا۔