راہول گاندھی کی امیتھی سے شکست۔کانگریس پینل نے کہا”ایس پی‘ بی ایس پی کا تعاون نہیں ملا“

,

   

مذکورہ ایس پی او ربی ایس پی جس نے لوک سبھا الیکشن کے لئے الائنس تشکیل دیاتھا کی جانب سے امیتھی میں کوئی امیدوار کھڑا نہیں کیاگیاتھا۔ یہ کانگریس پینل کو پارٹی لیڈر زبیر خان اور کے ایل شرما پر مشتمل تھا نے اسمبلی حلقہ سطح پر جمعہ سے بات چیت شروع کی ہے

نئی دہلی۔ پارٹی کے ایک سینئر لیڈر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر جمعہ کے روز بتایا کہ دورکنی کمیٹی جس کویہ ذمہ داری دی گئی ہے کہ وہ امیتھی میں راہول گاندھی کی شکست کے اسباب تلاش کرے نے جانکاری دی ہے

کہ سماج وادی پارٹی او ربہوجن سماج پارٹی کے مقام یونٹس کانگریس پارٹی کے سربراہ کی جیت کو یقینی بنانے میں پوری طرح ”ناکام“ رہے ہیں۔

مذکورہ ایس پی او ربی ایس پی جس نے لوک سبھا الیکشن کے لئے الائنس تشکیل دیاتھا کی جانب سے امیتھی میں کوئی امیدوار کھڑا نہیں کیاگیاتھا۔

یہ کانگریس پینل  پارٹی لیڈر زبیر خان اور کے ایل شرما پر مشتمل تھا نے اسمبلی حلقہ سطح پر جمعہ سے بات چیت شروع کی ہے۔

خان اے ائی سی سی سکریٹری ہیں اور کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی ووڈرا کے قریبی مانے جاتے ہیں وہیں شرما یوپی کے چیر پرسن سونیاگاندھی کے رائے بریلی میں نمائندے جو امیتھی میں بھی کافی قریب سے کام کرتے ہیں۔

لوک سبھا الیکشن میں راہول گاندھی نے اترپردیش کی امیتھی اور کیرالا کے وائناڈپارلیمانی حلقے سے مقابلہ کیاتھا۔

انہوں نے وائناڈ کی سیٹ پر چار لاکھ ووٹوں کی اکثریت سے جیت حاصل کی ہے۔

امیتھی کانگریس لیڈران کا کہنا ہے کہ انہو ں نے اپنے نقطہ نظر سے ووٹ حاصل کرنے کا منصوبہ بنایاتھا وہیں ایس پی بی ایس پی نے کانگریس کی مدد کے لئے مذکورہ حلقے سے اپنا امیدوار کھڑا نہیں کیاتھا‘

دونوں پارٹیوں کے مقامی یونٹ نے گاندھی کو جیت حاصل کرنے میں کوئی مدد نہیں کی ہے