رجت شرما کو جان سے مارنے کی دھمکی

   

نئی دہلی: انڈیا ٹی وی کے سینئر ٹی وی جرنلسٹ رجت شرما کو فون پر جان سے ماردینے کی دھمکی دی گئی ہے۔دہلی پولیس سے رجوع ہوکر شکایت کی گئی ہیکہ انہیں نامعلوم افراد کی جانب سے دھمکی آمیز فون کالس موصول ہورہے ہیں لہذا سیکورٹی فراہم کی جائے۔ یہ شکایت انڈیا ٹی وی کے ایچ آر ڈپارٹمنٹ کی جانب سے درج کرائی گئی۔ شکایت میں کہا گیا ہے کہ چند دن قبل چار افراد ایک کار میں رجت شرما کی قیامگاہ پر پہنچے اور ان کے سیکوریٹی عملہ سے رجت شرما کے روزمرہ کے معمولات سے متعلق تفصیلات حاصل کیں۔واضح رہے کہ رجت شرما گزشتہ کئی سال سے خانگی سیکوریٹی رکھتے ہیں۔